میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں قبر کشائی کے بعد جاری میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول مصطفیٰ عامر نے موت سے قبل کوئی نشہ آور شے استعمال نہیں کی۔ جدید سائنسی تجزیے کے تحت 11 نمونوں کا معائنہ کیا گیا، جس میں کسی بھی نشہ آور یا سکون آور مواد کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی۔ رپورٹ پر تحقیقاتی افسران اور ماہرین کے دستخط موجود ہیں۔ دوسری جانب، کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی مزید دو پاکستانی اور دو امریکی کمپنیوں کا سراغ لگایا گیا ہے، جبکہ اس کے کال سینٹر اور ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس کی بھی چھان بین جاری ہے۔
