کراچی سپر ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی واردات، شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے سپر ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ ملزمان نے متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں