کراچی ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دورانِ ڈکیتی شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق واقعہ دورانِ ڈکیتی پیش آیا، جہاں شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان اسے لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ ان کی لاشیں شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں