کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ ہفتے کے روز گرم اور خشک ہواؤں کے باعث شدید حدت محسوس کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب محض 15 فیصد ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی یہ لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ آج (اتوار) کو بھی شدید گرم موسم متوقع ہے۔
