قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔ بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ شائقین کرکٹ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بابر اعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
