30 کروڑ کی تقسیم پر 1 ارب 60 کروڑ خرچ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ محکمے کی سالانہ زکوٰۃ تقسیم 30 کروڑ روپے ہے، جبکہ اس کی انتظامی لاگت 1 ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں موجود ہیں، لیکن گزشتہ دو سال سے مستحقین کو ادائیگی نہیں کی گئی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اب زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے کی جائے گی تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں