معروف اداکار اعجاز اسلم نے قومی کرکٹر محمد رضوان کو بین الاقوامی مقابلوں میں قومی زبان میں گفتگو کرنے اور انگریزی سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری انگریزی بولنے کے بجائے اردو میں بات کرنا زیادہ مناسب ہے اور اس پر فخر ہونا چاہیے۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا، جہاں کچھ افراد نے حمایت کی جبکہ بعض نے اسے غیر ضروری تنقید قرار دیا۔
