وفاقی حکومت نے گیس سپلائی کی بہتری کے لیے ایس ایس جی سی کو 25 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے

وفاقی حکومت نے گیس سپلائی کی بہتری کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 25 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔ قائم مقام ایم ڈی ایس ایس جی سی کے مطابق، کراچی میں 90 فیصد گیس مسائل حل ہو چکے ہیں، جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو روزانہ دو بار گیس سپلائی سے متعلق رپورٹ دی جا رہی ہے۔ کراچی اور بیرون شہر مجموعی طور پر 2,500 کلومیٹر نئی گیس پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں، جبکہ لیاری میں 400 کلومیٹر لائنوں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔ گیس قلت کے باعث نئے کنکشنز پر پابندی برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں