حکومت پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 50 دنوں کے اندر 82 ڈالر سے کم ہوکر 69.3 ڈالر پر آگئی ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے حکومت پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ قیمت 82 ڈالر سے کم ہوکر 69.3 ڈالر پر آگئی ہے۔ یہ اگست 2021 کی سطح ہے۔ حکومت نے پہلے ہی پہلے ہی عوام پر پیٹرولیم لیوی کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے جسے فی الفور ختم ہونا چاہئیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں