کراچی میں رمضان المبارک کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔ 15 رمضان سے بسیں رات 1 بجے تک چلیں گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا۔ حکومت سندھ کا یہ اقدام شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام بآسانی اور محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔
