میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ناظم آباد انڈر پاس میں حال ہی میں نصب کی گئی ٹنل لائٹس چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، جس پر کے ایم سی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ محکمہ انجینئرنگ کے مطابق 25 فروری کو لگائی گئی 15 ٹنل لائٹس مارچ میں انسپکشن کے دوران غائب پائی گئیں۔ کے ایم سی حکام نے پولیس کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے انڈر پاس اور دیگر سرکاری املاک کی حفاظت کے لیے گشت میں اضافے پر بھی زور دیا ہے۔
