ہر چیز کا الزام مجھ پر لگادیا جاتا ہے، شکر ہے گداگری کا الزام ابھی تک نہیں لگایا گیا ، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر مسئلے کا الزام مجھ پر ڈال دیا جاتا ہے، تاہم گداگری کا الزام تاحال نہیں لگا۔ انہوں نے مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی سے کراچی کے استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ مرتضیٰ وہاب نے وزیرِاعظم سے وعدے پورے کرنے اور کے-فور سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ حب ریور روڈ پر کھمبے چوری ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے مافیا کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ اسٹریٹ لائٹس چوری کے خلاف مقدمہ درج کرایا جا چکا ہے، جبکہ چارجڈ پارکنگ سے ساڑھے پانچ کروڑ کی آمدنی ہو رہی ہے اور پارکنگ فری کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں سے گداگری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں