پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم 72 ہزار ارب روپے سے متجاوز‘ہر پاکستانی ساڑھے 3لاکھ سے زائد کا مقروض

روز نامہ جنگ کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم 72 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہر شہری اوسطاً ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 11 فیصد جبکہ ایک ماہ میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں، بیرونی اور مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بھی 5,500 ارب روپے سے بڑھ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں