کراچی میں سردی کی واپسی؟ گزشتہ رات درجہ حرارت 10 ڈگری تک گر گیا

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، مارچ کے اوسط درجہ حرارت میں 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ شب پارہ 10 ڈگری تک گر گیا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب محض 13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ماڑی پور، جناح ٹرمینل اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جب کہ آئندہ ہفتے پارہ 37 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں