جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ڈمپر ڈرائیور کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی ملزمان پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
