کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ٹرالر اور گیس سلینڈر سے بھری گاڑی میں تصادم ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

روزنامہ جنگ کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب ٹریلر اور گیس سلنڈر سے بھری گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور متوفی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 31 سالہ جواد ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او عمران خان کے مطابق حادثے کے دوران گاڑی میں موجود گیس سلنڈر محفوظ رہے، بصورت دیگر بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں