سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فیصلہ سازی پر تنقید کی۔ جیو نیوز کے پروگرام “ہارنا منع ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ماضی میں وہ رضوان کی کپتانی کے معترف تھے، لیکن اب ان کے فیصلے نمایاں طور پر تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ “رضوان کی قیادت فراری سے رکشہ تک آ چکی ہے”۔ عامر کا کہنا تھا کہ اگر رضوان یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں ٹیم کے انتخاب میں کوئی اختیار نہیں تھا، تو یہ درست نہیں، کیونکہ ان کی قائدانہ صلاحیت انہیں مؤثر فیصلے لینے میں مدد دے سکتی تھی۔
