دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان فخر زمان اور صائم ایوب دونوں شامل نہیں

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ قیادت میں یہ تبدیلی آئندہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ اسکواڈ میں متعدد نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب میڈیکل ہدایت کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں