چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج دبئی میں بھارت اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ آسٹریلیا کو اس میچ میں سات اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جبکہ دبئی کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہونے کا امکان ہے۔ بھارت نے اپنے تمام گروپ میچز اسی گراؤنڈ پر جیتے، جہاں اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا.
