عمران خان اور بشریٰ بی بی سحری و افطار میں کچھ نہ ملنے کے باعث نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں: بیرسٹر سیف

جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، جس کے باعث وہ مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کارکنوں کے لیے اذیت کا باعث ہے اور یہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس رویے کو عوام میں شدید تشویش کا سبب قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں