کراچی بلدیہ ٹاؤن میں کم عمر اسٹریٹ کرمنلز نے اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیے

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری، اسکول کے طلبہ بھی لٹیروں کے نشانے پر آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں دو کم عمر ملزمان نے اسلحے کے زور پر بچوں سے موبائل فون چھین لیے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں