کراچی میں 2025 کے ابتدائی دو ماہ میں 10 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائمز رپورٹ

جیو نیوز کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کے کراچی میں سال 2025 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کے 10,356 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں ڈکیتی مزاحمت پر 12 شہری جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ اس دوران 2,806 موبائل فون، 306 گاڑیاں اور 7,244 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔ پولیس کے مطابق رواں برس روزانہ کی بنیاد پر موبائل چھیننے کی شرح 48.4، گاڑیوں کی 5.3 اور موٹر سائیکلوں کی 124.9 رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 14,419 اسٹریٹ کرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جس کے مقابلے میں 2025 میں ان جرائم کی شرح میں 28.18 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں