کراچی میں ہیوی ٹریفک کا ایک اور حادثہ گھر کے باہر کھیلتی کمسن بچی کو ٹرک نے ٹکر مار دی، بچی جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں افطار کے وقت گھر کے باہر کھیلتی چار سالہ بچی منی ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق، ٹرک میں تین افراد سوار تھے، جن میں سے دو موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ ایک ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق ہونے والی رخسانہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں