ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے 8 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ گودام میں ہوا کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو اندر جانے میں دشواری پیش آئی۔ گودام میں گھی، تیل اور آٹا سمیت مختلف خوراکی اشیاء ذخیرہ تھیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں