بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تاریخی ونڈسر کیسل میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا، جہاں 350 سے زائد افراد نے روزہ افطار کیا۔ اس تقریب کا اہتمام لندن کے فلاحی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا، جسے شاہ چارلس کی بین المذاہب ہم آہنگی کی حمایت حاصل ہے۔ عام طور پر سربراہانِ مملکت کی ضیافت کے لیے مخصوص سینٹ جارج ہال میں پہلی بار اذان کی گونج سنائی دی، اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق کھجور سے روزہ افطار کیا گیا۔
