پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹوں کی رقم واپسی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپسی کا اعلان کر دیا۔ راولپنڈی میں بغیر گیند کروائے منسوخ ہونے والے میچز کے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز کو مکمل ریفنڈ دیا جائے گا، تاہم ہاسپٹیلٹی باکسز کے ٹکٹ اس پالیسی میں شامل نہیں ہوں گے۔ اہل ٹکٹ ہولڈرز 10 سے 14 مارچ 2025 تک نامزد کوریئر آؤٹ لیٹس سے رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں، جس کے لیے اصل اور غیر متاثرہ ٹکٹ کی فراہمی لازمی ہوگی۔ ریفنڈ کا دعویٰ صرف خریدار خود کر سکے گا، کسی دوسرے فرد کے ذریعے درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں