محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جہاں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا، جبکہ شمال مغربی ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
