لیاقت آباد میں گجر نالے کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ایک شخص جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گجر نالے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے صورتحال قابو میں کرلی۔ گزشتہ روز حب ریور روڈ پر بھی ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔ رواں سال کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد 48 تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں