ناصر شاہ کی خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، کہا فارم 45 اور 47 کی بہت باتیں ہوتی ہیں، الحمدللّٰہ پیپلز پارٹی کے سارے لوگ فارم 47 والے ہیں

ناصر شاہ کی خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، کہا فارم 45 اور 47 کی بہت باتیں ہوتی ہیں، الحمدللّٰہ پیپلز پارٹی کے سارے لوگ فارم 47 والے ہیں

سندھ کے سینیئر وزیر ناصر حسین شاہ کی خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، کہا فارم 45 اور 47 کی بہت باتیں ہوتی ہیں، الحمدللّٰہ پیپلز پارٹی کے سارے لوگ فارم 47 والے ہیں، بعد میں شرجیل میمن نے خوب صورتی سے غلطی کی وضاحت کردی، انہوں نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کے, 2029 میں بلاول بھٹو زرداری وزیرِاعظم ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مفت بجلی کی فراہمی بلاول بھٹو کا وعدہ تھا، جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ ناصر شاہ کے مطابق، ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر سسٹمز تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کوہستان اور کچے کے علاقوں میں بھی مفت ہوم سولر سسٹم فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 21 لاکھ گھروں کی تعمیر دسمبر 2025 تک مکمل کر کے مستحق افراد کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں