صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ہر الیکشن میں مخالف اتحاد بنتے ہیں، مگر کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے اور 2 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کی تعمیر نہیں ہوگی، جبکہ کالا باغ ڈیم کے خاتمے سمیت این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم پیپلز پارٹی کے نمایاں کارنامے ہیں۔
