یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوگا، وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 31 پیسے کمی کے بعد 258.64 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 50 پیسے سستا ہو کر 255.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 168.12 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 47 پیسے سستا ہو کر 153.34 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
