رمضان المبارک کے لیے اشیائے خوردونوش، گروسری، بیف اور مٹن کے نرخ مقرر، خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی انتظامیہ نے ماہِ رمضان المبارک میں شہریوں کو مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گروسری، بیف اور مٹن کے نئے سرکاری نرخ جاری کرتے ہوئے سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں مخصوص نمبرز پر رپورٹ درج کرا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں