میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بلدیہ حب ریور روڈ پر کوئٹہ مولانا ہوٹل کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور چھ سیٹر رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے 45 سالہ شاہ محمد اپنے بیٹے کے ہمراہ پشین سے کراچی شادی کی خریداری کے لیے آئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر نے تیز رفتاری کے باعث رکشہ کو ٹکر ماری۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
