مائیکروسافٹ نے سکائپ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا، جو 5 مئی 2025 کے بعد دستیاب نہیں ہوگی۔ کمپنی نے صارفین کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق، اس اقدام کا مقصد مواصلاتی سہولیات کو مزید جدید اور یکجا کرنا ہے۔ 2003 میں متعارف کرائی گئی اسکائپ نے انٹرنیٹ کمیونیکیشن میں انقلاب برپا کیا تھا، جس نے صارفین کو مفت وائس کالز اور کم لاگت میں لینڈ لائن و موبائل کالنگ کی سہولت فراہم کی۔
