مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام 6:30 بجے پشاور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں علمائے کرام، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ سپارکو کے مطابق نیا چاند 28 فروری کو پیدا ہوگا، تاہم پاکستان میں اس روز چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جبکہ رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے تحت عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
