ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 15 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 57 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 2,924 روپے 31 پیسے ہوگئی ہے۔ فروری میں گھریلو سلنڈر 2,996 روپے 88 پیسے میں دستیاب تھا۔