محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے بعض علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند چھانے کی توقع ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 21.2 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے اور مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔
