چیمپئنز ٹرافی سے باہر پاکستان آج بنگلادیش کے خلاف میدان میں اُترے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک غیر اہم میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان نجم الحسین شانتو سنبھالیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں، تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج اپنے گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیلیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں