کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر

کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے آمادہ نہیں۔ الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت ہوئی، جس میں پنجاب حکومت کو فوری قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن اپنی تیاری مکمل کرتا ہے، صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر دیتی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابی قوانین میں پانچ مرتبہ تبدیلی کی جا چکی ہے، جس کے باعث انتخابات ممکن نہ ہو سکے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ قانون سازی مکمل ہوتے ہی ضابطے مرتب کر دیے جائیں گے اور حکومت انتخابات کے انعقاد میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں