حکومت نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا۔ یکم رمضان کو اگر کسی بینک اکاؤنٹ میں 1,79,689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ بچت اکاؤنٹس اور نفع و نقصان والے اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس مستثنٰی ہوں گے۔ زکوٰۃ کی کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے مطابق ہوگی۔ 1,79,689 روپے سے کم بیلنس رکھنے والے اکاؤنٹس زکوٰۃ سے مستثنٰی قرار دیے گئے ہیں۔
