پانی کے منصوبوں پر 1.6 بلین ڈالر خرچ کر رہے ہیں، سندھ حکومت ہر سیکٹر میں کام کر رہی ہے، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کے کراچی کے پانی کے منصوبوں پر 1.6 بلین ڈالر خرچ کر رہے ہیں، سندھ حکومت ہر سیکٹر میں کام کر رہی ہے، جبکہ شہر میں سفری سہولیات کے فروغ کے لیے ڈبل ڈیکر اور مزید الیکٹرک بسوں کی خریداری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ خواتین کے لیے مفت پنک اسکوٹر اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے تحت لائسنس یافتہ خواتین کو قرعہ اندازی کے ذریعے الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ اینٹی نارکوٹکس سسٹم کو خودکار بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ فاروق ستار کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں، جبکہ سندھ حکومت کا واحد مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں، کے فور منصوبے کے ڈیزائن پر سندھ حکومت کے اعتراضات درست ثابت ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں