رمضان المبارک کے دوران گیس صحری کے لیے رات 3 سے صبح 9 اور افطاری کے لیے دوپہر 3:30 سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی

سوئی سدرن نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔ کمپنی کے مطابق، گیس کی دستیابی میں سالانہ 10 فیصد کمی کا سامنا ہے، تاہم رمضان میں سحری اور افطار کے لیے مجموعی طور پر 12.5 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔ سحری کے وقت گیس کی فراہمی رات 3 بجے شروع ہو کر صبح 9 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ افطار کی تیاریوں کے لیے گیس دوپہر 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں