قائدآباد میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں قائدآباد کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام شبیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں