وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک سال میں کیے۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت نے نمایاں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جبکہ مخالفین محض الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع درکار ہیں، نہ کہ انتشار اور تشدد پر مبنی سیاست۔
