میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں 3 فیصد کمی کے باوجود، روپے کی قدر میں گراوٹ اور بین الاقوامی نرخوں میں معمولی رد و بدل کے باعث قیمتوں میں یہ تبدیلی متوقع ہے۔ اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول 256.13 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 263.95 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
