تاجر نے بیٹی کی یاد میں کینسر اسپتال کے لیے 2 کھرب 28 ارب روپے عطیہ کر دیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے معروف تاجر اور عزیزی گروپ کے چیئرمین، مرویس عزیزی نے اپنی مرحومہ بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں دبئی میں ایک غیر منافع بخش کینسر اسپتال کے قیام کے لیے 3 ارب درہم (تقریباً 2 کھرب 28 ارب روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کی فلاح کے لیے دی جانے والی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ اسپتال کینسر کے مریضوں کو مفت اور کم لاگت میں طبی سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ اسی طرز کے مزید اسپتال مختلف ممالک میں بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ مزید برآں، مرویس عزیزی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں “فرشتہ عزیزی میڈیکل سٹی” کے قیام کے لیے بھی 500 ملین ڈالر (تقریباً 1 کھرب 40 ارب روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں