محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے۔ سنگل شفٹ پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز صبح 8 بجے سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول 11:30 بجے تک بند کر دیے جائیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔ جمعہ کے روز ڈبل شفٹ اسکولز کی دوسری شفٹ 1:30 بجے تک محدود رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں