چیمپئنز ٹرافی: راولپنڈی میں بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار

راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، جبکہ آغاز 2 بجے طے تھا، لیکن پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اور بارش رکنے کے بعد ٹاس ممکن ہوگا۔ اگر میچ نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں