کراچی: نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی کام کے دوران 2 مزدور سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی کام کے دوران دو مزدور سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک مزدور کا پاؤں پھسلنے سے وہ لائن میں جاگرا، جبکہ دوسرا اسے بچانے کی کوشش میں پانی کے بہاؤ کی زد میں آگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مزدوروں کی لاشیں کچھ فاصلے سے برآمد کرلیں۔ میتوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت غفار اور طفیل کے نام سے ہوئی، جو کہ پنجاب کے رہائشی تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں