محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 فروری سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
